آرمی چیف برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

44

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے،جہاں ان کی ملاقات برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ہوئی ۔برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آفر آنر پیش کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ