انڈے کا عالمی دن آج منایاجائے گا

55

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) انڈے میں موجود غذائیت کے بارے میںآگاہی کے لیے آج 12اکتوبر کو انڈے کا عالمیدن منایاجائیگا۔انٹر نیشنل ایگ پلان کمیشن کے مطابق انڈے میں موجود قدرتی غذائیت اور صحت بخش فوائد سے لوگوں کو باشعور کیا جائے گا ، صدیوں سے انڈہ خاندانوں کی خوراک کا ذریعہ رہا ہے ۔ انٹر نیشنل ایگ کمیشن 1964ء میں وجود میں آیا جس کا مقصد عوام الناس کو بتانا ہے کہ پروٹین سے بھری متوازن خوراک کے حصول کے لیے ایگ پروڈیوسر کو پروموٹ کیا جائے اور انڈوں کی فی کس کھپت کو بڑھایا جائے۔بیش بہا غذائی اہمیت اورا فادیت کے پیش نظر ہی انڈے کو سپر فیڈ کا درجہ دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ