پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان حکومت نہیں چلاسکتے،فضل الرحمٰن

83

بنوں (آن لائن) جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پیغام جمعیت کانفرنس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات میں عوام سے چوری ہوئی ہے جس کا چور بھی معلوم ہے اب موقع ملا ہے کہ اپنے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں ،عمران خان کا کام بیت الخلا ء کی صفائی ہے عوام ویسے ان پر خطا ہو گئے ہیں جس کا میں نے 15 سال پہلے کہا تھا یہ حکومت چلانے والے نہیں پیٹرول مہنگا کرکے بیت الخلاء صاف کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ پاکستان پر برا وقت آنے پر فوج کیساتھ جمعیت کے کارکن کھڑے ہوں گے لیکن جس کوحکمران بنایا گیا ہے یہ دشمن کے سامنے سر جھکانے والے ہیں۔ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے یہ بتائیں کہ ریاست مدینہ کی بنیاد سود، ناچ گانے، بے حیائی پر قائم تھی؟ ۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی مشکلات اور غلط فیصلوں کے نتیجے میں سالوں میں آنے والی مہنگائی چند دنوں میں آئی اور وہ بھی 200 فیصد مہنگائی آئی۔ خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، امریکا اور نہ ہی چین سے دوستی نبھا سکتے ہیں۔ سی پیک کے منصوبے پر ان کی پالیسی اور سیاسی بحرانوں کے نتیجے میں چین کا اعتماد ہم پر سے اُٹھ گیا اور اس پر نظر ثانی کرنا چاہتے ہیں۔ کانفرنس سے اپوزیشن گرینڈ الائنس کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.