بہترین حج وعمرہ سہولیات پرعوام کاالہدیٰ پراعتماد بڑھا،سہیل انجم

53

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) الہدیٰ انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورز کے ڈائریکٹر سہیل انجم غوری اور توقیر اختر دائم نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اور عازمین حج کو اللہ کے کرم سے بہترین سروسز فراہم کی ہیں مستقبل میں بھی اپنے کرم فرماؤں کو بہترین سروسز فراہم کریں گے۔ انہوں نے یہ بات حج سیزن مکمل ہوجانے کے بعد جسارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے بتایا کہ الہدیٰ کی جانب سے اپنے کرم فرماؤں اور اپنے دفاتر کے اسٹاف کی تحسین کے لیے ان کے اعزاز میں لاہور میں شاندار ظہرانہ دیا گیا ہے ، اسلام آباد میں بھی ہفتے کومقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی نسبت اس سال زیادہ عازمین حج اور عمرہ زائرین نے الہدیٰ کا انتخاب کیا اور ہم نے انہیں بہترین سروسز فراہم کی ہیں اور ثابت کیا کہ ہم عمرہ بیچتے نہیں ہیں بلکہ اپنے زائرین کو بہترین عمرہ کراتے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ہمارے سیل پوائنٹس اور بزنس پارٹنرز 18 برس سے ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں الہدیٰ سلام اور البرکہ کی ٹیم کے 50 ارکان ہمہ وقت اپنے کرم فرماؤں کی خدمت کے لیے تیار ہیں ،ویزا کی فراہمی کے لیے 25 دفاتر میں اسٹاف تن دہی سے کام کرتا ہے اور زائرین کی بروقت خدمت کی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.