تجاوزات کے خاتمے کیلیے انتظامیہ کو25اکتوبر تک مہلت

53

کراچی( اسٹاف رپورٹر) واٹر کمیشن نے خالد بن ولید روڈ، طارق روڈ اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات سے متعلق جامع پلان اور عمل درآمد کیلیے حکام کو 25 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ تجاوزات کے خاتمے کیلیے مشینری کرائے پر لینی پڑے تو اس کے اخراجات بھی قبضہ کرنے والا دے گا۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس( ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں واٹر کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خالد بن ولید روڈ، طارق روڈ اور اطراف کے علاقوں میں
تجاوزات سے متعلق کارروائی ہوئی۔ کوآرڈینیٹر واٹر کمیشن آصف حیدر شاہ نے بتایا ابتدائی اجلاس میں متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرلی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا خالد بن ولید روڈ، سرسید روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کا پلان بنالیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے بعد مہم کا آغاز ،صفائی اور پانی کی فراہمی کا مسلہ بھی حل کیا جائے گا۔ حکام نے رپورٹ پیش کی کہ کورنگی میں فیکٹری کی جانب سے قائم تجاوزات ختم کردی گئیں۔ کمیشن نے خالد بن ولید روڈ، طارق روڈ اور اطراف کے علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جامع پلان اور عمل درآمد کیلیے حکام کو 25 اکتوبر تک مہلت دے دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ