چین‘ ایکسپو نمائش میں پاکستان کو گیسٹ آف آنر کی حیثیت دیدی گئی

38

بیجنگ( آن لائن )چین میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو نمائش 2018ء میں پاکستان کو گیسٹ آف آنر کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ ایکسپومیں پاکستانی پویلین کے قیام سے پاکستانی تیارکنندگان کو اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی آرڈرز کے حصول میں مدد ملے گی۔یہ بات پاکستانی سفارت خانہ کے سینئرعہدیدارنے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایکسپومیں مہمان اعزاز کی حیثیت دینے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اوران تعلقات میں وسعت اورگہرائی لانے کے لیے چین کی حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیکرٹری تجارت بہت جلد شنگھائی کا دورہ کریں گے اوراس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ ایکسپومیں1لاکھ 60 ہزار سے زائد پرچیزنگ ایجنٹس کی شمولیت متوقع ہے جس سے پاکستانی مصنوعات کو عالمی خریداروں کے سامنے پیش اور فروخت کرنے کے شاندار مواقع فراہم ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.