سانحہ 12 مئی: جے آئی ٹی تشکیل، 2ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سانحہ 12 مئی2007 ء کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کو سانحہ 12مئی کی تحقیقات مکمل کرکے2 ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ عدالت عالیہ سندھ میں جمع کرائے گی۔ جے آئی ٹی سانحہ 12مئی میں ملوث کرداروں اور ان کے کنکشن کی تحقیقات کرے گی۔جے آ ئی
ٹی اس مقدمے کی اے کلاس میں شامل افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرے گی۔جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جے آ ئی ٹی میں آئی ایس آئی، انٹلیجنس بیورو، ملٹری انٹیلیجنس، رینجرز، سی ٹی ڈی، کرائم برانچ کے حکام شامل ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ