پاک بحریہ کی کثیرالقومی مشق ’’امن‘‘ آئندہ برس کراچی میں ہوگی

40

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاک بحریہ کی کثیر القومی بحری مشق ’’امن‘‘ اگلے سال کے اوائل میں کراچی میں ہوگی جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری امن کا انعقاد 2007ء سے کیا جا رہا ہے۔ 2019ء کی امن مشق میں دنیا بھر کی بحری افواج پاک بحریہ کے عزم امن کے لیے متحد کے عنوان سے شریک ہو رہی ہیں۔ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام ہیں جبکہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحری مشق امن عالمی بحری سیکورٹی کے مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ