اپوزیشن کاپارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا پارلیمانی روایات نہیں

48

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی طر ف سے 14دن کی مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے باوجود اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا بلاجواز اور پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔ان خیالات کااظہار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے 7 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی، آئین کے تحت اسپیکر 14دن کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے جس کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی نے 17 اکتوبر کو دن 11 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ ریکوزیشن کی معیاد ختم ہونے میں ابھی دن باقی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے اپوزیشن کے مطالبے پر قائد حزب اختلاف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر کے ان کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات کر دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ