سیاسی گماشتے عوام کو پی ٹی آئی سے بد ظن نہیں کر سکتے،فیاض چوہان

49

راولپنڈی (اے پی پی) سیاسی گماشتے عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے بد ظن نہیں کر سکتے، قومی دولت لوٹنے اور ملک کو کنگال کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر اطلا عات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصرایسی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جسے اب تک اقتدار میں آئے ہوئے ابھی بمشکل 2 ماہ ہی ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے پا س جانے کی وجہ سابق حکومتوں کی عیا شیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جس طرح فائٹرکپتان رہے اسی طر ح اقتدار میں آ کر پا کستان کو دنیا کا با وقار ملک بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وقتی مشکلات اور پریشانیاں دور ہو جائیں گی اور حکومت کے قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے دور ر س اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جا ئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ