حکمرانوں نے خوشحالی کا خواب دکھا کر زندگی اجیرن کردی‘راشد نسیم

49

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مشکلات سے نجات کے خواب دکھاکر زندگی اجیرن کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشد نسیم نے کہا کہ اسلامی حکومت اور مدینے کی ریاست صرف جماعت اسلامی ہی قائم کرسکتی ہے، اس وقت ملک بدترین معاشی غلامی کا شکار ہے، اسلامی حکومت قائم کرنے کے دعویدار قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ موجودہ حکومت نے بھی معیشت کا بیڑا غرق
کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضے کی اپیل کر کے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ حکومت ملکی معیشت کو مزید قرضوں کے شکنجے میں کسنے جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ