علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: میٹرک تا پی ایچ ڈی داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر

39

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2018ء میں پیش کیے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے تعلیمی پروگرامز میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/ رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ فارم مع فیس ملک بھر میں موجود فرسٹ ویمن بینک، بینک الفلاح، الائیڈ بینک اور مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام نامزد برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ