پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

70

دبئی(آئی این پی)پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی،، تین ون ڈے اور 2 چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 15اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 17اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا 4 روزہ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 2نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 9نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ