قومی کرکٹ ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے ‘سعید اجمل

63

لاہور(اے پی پی ) سابق ٹیسٹ کرکٹر آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ اس وقت قومی ٹیم کا بولنگ کمبینیشن سب سے اچھا ہے، دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے اچھی بولنگ کی تاہم بیٹنگ سست کی، انہیں تیز کھیلنا چاہئے تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ اچھا بولر ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں اچھی بولنگ نہیں کرسکا، محمد عباس کو صرف ٹیسٹ میچز تک محدود رکھنا زیادہ بہتر ہوگا، عباس ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دکھا رہا ہے اور وہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ عباس کی جگہ اگر رومان رئیس فٹ ہوتا ہے تو انہیں ون ڈے میچز میں کھلانا بہتر رہیگا، انہوں نے کہاکہ عباس اگر ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دکھا رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے دوسرے فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی شامل کیا جائے،انکا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات کے حق میں ضرور ہوں کہ محمد عباس کو انگلش کنڈیشنز میں اگر ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے تو وہ مفید ثابت ہوسکتا ہے، ابھی اسے ان کنڈیشنز میں صرف ٹیسٹ ہی کھلائیں، ون ڈے میں شامل کرنا سود مند نہیں ہوگا، سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کو اچھے اسپنر کی ضرورت ہے اور بلال آصف کی اچھی پرفارمنس ہے، جبکہ یاسر شاہ اور شاداب خان جیسے لیگ اسپنرز ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں، ان کے ساتھ آف اسپنر کا کمبینیشن بننے سے بولنگ مضبوط ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.