امیچر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاآغاز20اکتوبر سے ہوگا

55

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل اور سندھ بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے اشتراک سے پہلا سندھ اسپورٹس بورڈ امیچر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنا منٹ 20 اکتوبر سے23اکتوبر تک کھیلا جائیگا‘ افتتاحی تقریب20 اکتوبر کو سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ انجم حسین زیدی ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل23 اکتوبر کو شام5بجے کھیلا جائے گا۔ سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے سنگل اور مکسڈ ڈبل مقابلے ہونگے‘ شرکت کے خواہشمند کھلاڑی 18 اکتوبر سے رابطہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ