شین وارن نے کینگروز بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا

67

سڈنی(آئی این پی)سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں کینگروز کی بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا۔شین وارن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی اتنی کمزور بیٹنگ لائن اپ کبھی نہیں دیکھی اور میرے خیال میں یہ آسٹریلیا کی بدترین بیٹنگ ہے۔سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کی ٹیم کو ضرورت ہے، امید ہے کہ معطلی ختم ہوتے ہی تینوں کرکٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں۔ پاکستان کے خلاف اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے ایرون فنچ سے متعلق شین وارن نے کہا کہ انہیں ٹیم کا مستقل حصہ ہونا چاہیے۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بولروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.