عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیدی

132

 

لاہور(آئی این پی) سابق پیسر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیدی۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میچ میں شریک کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے سوا کوئی طویل فارمیٹ کا میچ نہیں دیکھتا، براڈ کاسٹرز کو بھی کوئی دلچسپی نہیں، وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلے، جن ملکوں کو طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیں، آپس میں طے کر کے کھیل لیں۔سابق پیسر نے کہا کہ دبئی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ میں شائقین نام کو بھی نہیں، صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کیلیے موجود ہیں۔ دیکھنے والوں کے پاس اب اتنا وقت نہیں کہ وہ سارا سارا دن بیٹھ کر بورمیچز کو دیکھیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی لیگز کھیلی جارہی ہیں اس کے بعد لوگ ٹیسٹ میچز کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیوں کریں گے، آئی سی سی کو فیوچر ٹورپروگرام سے اس کونکال دینا چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ