ٹیسٹ کے بعدٹی 20سیریز میں بھی محمد عامر کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

93

 

لاہور(آئی این پی) محمد عامرکوآسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد 3ٹی ٹوئنٹی میچ 24سے 28 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلیے مشاورت کا آغاز کردیا،ٹیسٹ کے بعد محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی جگہ محمد عامر کی جگہ پیسر وقاص مقصود کو شامل کرنے پر غورکیاجارہا ہے۔حالیہ فارم دیکھتے ہوئے دورہ زمبابوے میں خاص کارکردگی نہ دکھاپانے والے محمدحفیظ کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آف اسپنربلال آصف کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے، عماد وسیم کا نام زیرغور لیکن شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ ذرائع کے مطا بق شعیب ملک، فخر زمان، بابر اعظم ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت یقینی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ