سرفراز کو کپتان رہنا چاہیے، وہ کبھی دھوکا نہیں دے گا، یونس خان

50

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے، وہ کبھی دھوکانہیں دے گا۔کراچی میں انٹراسکول ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق کپتان یونس خان نے مزید کہا کہ کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ یہ نہ کہے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ اس ایونٹ سے ٹیلنٹ نکلے، اسکول کرکٹ کو فرسٹ کلاس جیسی سہولتیں ملنی چاہئیں۔یونس خان نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمدحفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی تھی، پہلے حفیظ 15کھلاڑیوں میں نہیں رہے تھے، پھر16 میں بھی نہیں،پھر انہیں 17رکنی ٹیم میں بھی نہیں لیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ ٹیم میں آئے اور پلیئنگ الیون میں بھی شامل ہوئے، انہوں نے خود کو ثابت کیا،سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ برتاؤافسوس ناک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.