عبدالوحید فٹبال ، عرفان میموریل نے بلوچ یونین کو زیر کرلیا

55
عبدالوحید فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی مہمان خصوصی کا استقبال کرتے ہوئے
عبدالوحید فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی مہمان خصوصی کا استقبال کرتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کی اجا زت سے نورانی عید گاہ گراؤنڈ نیو کراچی پر آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے مختلف ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایسٹ کی معروف ٹیم عرفان میموریل نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی مضبو ط بلو چ یو نین کو عمدہ مقابلے میں مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابری کے بعد ٹائی بریکر پر 5-4 گول سے شکست دے کر جیت کا اکاؤنٹ کھول لیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جسے گراؤنڈ پر موجو د شائقین فٹبال کی بڑی تعداد نے بے حد سہرایا۔پنالٹی ککس پر فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان خرم شہزاد، اسماعیل، انعام الحق ، جنید اور زبیرکے نشانے درست سمت میں گئے جبکہ بلوچ یونین کے عزیز ، عمیر نے گیند کو جال تک پہنچا نے میں کامیا ب رہے جبکہ قاسم کا نشانہ خطا گیا۔ میچ کے اختتام پر صد ر حسینی فٹبال کلب محمد صابر کھتری نے بلو چ یونین کے کپتان و گول کیپر خرم شہزاد کو فیلڈ میں کئی یقینی گول بچا نے پر مین آف دی میچ ایوارڈ ٹرافی اور 500 روپے بھی انعام دیا ۔ میچ کی کمینٹری ماسٹر ریاست اور صابر ڈسکو نے کی ۔ مذکورہ میچ میں نیشنل ریفری ولی محمدڈاڈا کے معا ونین عبدالرؤف بلو چ اور نور عالم شامل تھے جبکہ میچ کمشنر کی ذمہ داری عبدالکریم نے نبھائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.