قومی جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کاشاندار آغاز

37
لاہور: قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہا ہے
لاہور: قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہا ہے

لاہور(جسارت نیوز)ا سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ جمعرات کے روز نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں شروع ہوگئی، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے اسپورٹس بورڈ پنجاب تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے، چیمپئن شپ 14اکتوبر تک جاری رہے گی، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی چودھری، ممبر اوورسریز پاکستانی کمیشن ماجد علی چودھری، سیکرٹری پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن طیب سہیل، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ اور شائقین بیڈمنٹن کی بڑی تعداد نے شرکت کی، چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد کے بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی چودھری نے چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے تعاون پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جس سے ایونٹ کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں، کھلاڑی سہولتوں کی فراہمی پر خوش ہیں اور محنت اور جذبے کے ساتھ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔چیمپئن شپ کے پہلے روز مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے،بوائز سنگلز انڈر 14 کے پہلے راؤنڈ میں ہونے والے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے حاشر نے سندھ کے علی زین، خیبر پختونخوا کے عمرخان نے بلوچستان کے محمد علی مہدی، اسلام آباد کے زاویر نے بلوچستان کے اسرار حسن کو ہرادیا۔ بوائز سنگلز انڈر 16 کے پہلے راؤنڈ میں سندھ کے محمد طحہ نے بلوچستان کے حسن رضا، خیبر پختونخوا کے محمد عذیر نے بلوچستان کے سید حسن،خیبر پختونخوا کے دانیال شہزادہ نے پنجاب کے نعمان حبیب، پنجاب کے محمد حنیف نے بلوچستان کے غدیر علی، پنجاب کے حارث فرید نے بلوچستان کے مظہر حسین، خیبر پختونخوا کے حمزہ نے اسلام کے ماحد بن رافع کو شکست دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.