انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ

63
میرپور خاص: آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ میں شریک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو
میرپور خاص: آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ میں شریک ٹیم کا مہمان خصوصی کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ میں بنوں ،کراچی،لاہور اور پشاور بورڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،شہید ذوالفقار علی بھٹو ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والی چیمپیئن شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بنوں بورڈ کی ٹیم نے گجرانوالہ بورڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1گول سے شکست دی فاتح ٹیم کے عثمان اور ثقلین نے 1,1جبکہ گجرانوالہ کے اطہر نے واحد گول اسکور کیا ،دوسرے کوارٹر فائنل میں انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی ٹیم نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کی ٹیم کو 2گول کے مقابلے میں 5گولوں سے ہرایا کراچی کے حارث نے 3 جبکہ نعمان اور حسن نے 1,1گول اسکور کیا پشاور کے محمد عثمان نے دو گول اسکور کئے تیسرے کوارٹر فائنل میں انٹر میڈیٹ بورڈ پشاور نے بہاولپور بورڈ کی ٹیم کو 3-0سے ہرادیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.