شیخوپورہ، ہمسائیوں کے گھر جھانکنے سے منع کرنے پر کبوتر بازوں کی فائرنگ، 5بچوں کا باپ چل بسا

49

شیخوپورہ (آئی این پی)کبوتر بازی نے ایک اور جان لے لی،کبوتر بازوں کی فائرنگ سے زخمی 5بچوں کا باپ چل بسا،مقتول محمد اقبال کی بیٹیاں جوان تھیں۔ اور کبوتر باز عادل وغیرہ اپنی اوپر والی چھت سے ہمسائیوں کے گھر جھانکتے تھے،منع کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ جو لاہور میو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ملزمان کے خلاف دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،جس میں ملزمان نے عبوری ضمانت کروارکھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ