چارسدہ پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی ،درجنوں ملزمان گرفتار

62

چارسدہ(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ جوہر شید خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم یاسر شاہ ولد ثابت شاہ سکنہ مہمند ایجنسی سمیت16مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے ایک پستول ، ایک کلاشنکوف اور 150کارتوس برآمد کیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان نے منشیات کے خلاف جاری مہم میں مشہور منشیات فروش صالح شاہ ولد جان محمد سکنہ حسارہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کی۔ دوران کارروائی ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی میں 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مشتبہ افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ