ٹنڈو محمد خان : محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کیخلاف مہم کا آغاز

45

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ کیخلاف مہم کا آغاز، آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عوام خسرہ کیخلاف جاری مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔ ڈاکٹر مقبول ملاح، ڈاکٹر حفیظ الرحمن پاشا، ڈاکٹر سندھو الماس خواجہ اور نصراللہ میمن و دیگر کی پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں صحافیوں کو بریفنگ۔ محکمہ صحت کی جانب سے ضلع ٹنڈو محمد خان میں خسرہ کیخلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، خسرہ مہم 15 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ضلع ٹنڈو محمد خان کو خسرہ سے پاک بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شیر امین لاکھو کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین اور سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شیر امین لاکھو اور یونین کونسل کے ممبران کو خسرہ مہم سے آگاہ کیا گیا اور یونین کونسل کے ممبران سے درخواست کی گئی کہ وہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت سے تعاون کریں۔ جس پر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شیر امین لاکھو اور یونین کونسل کے ممبران نے محکمہ صحت کو یقین دہانی کرائی کہ تمام یونین کونسل کے منتخب نمائندگان خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں گے اور خسرہ کی آگاہی مہم کے لیے ہر گاؤں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کو خسرہ کی بیماری سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جو کہ پریس کلب پہنچ کر ختم ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ