ٹنڈوالٰہیار، زمین پر قبضہ ، وائس ضلعی چیئرمین کیخلاف متاثرین کا احتجاج

40

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) وائس ضلعی چیئرمین پر زمین پر قبضہ کرنے کا الزام، علاقہ مکینوں کابااثر زمیندار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ پولیس پر جانبداری کا بھی الزام، علاقے کے بااثر زمیندار میر پپو نے 18 ایکٹر زرعی زمین پر قبضہ کر کے اپنے ہاری بٹھا دیے ہیں اور پولیس کی جانب سے بااثر زمیندار کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس چوکی قائم کر رکھی ہے۔ پولیس ہماری فریاد سننے کو تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار گوٹھ عبدالحکم عمرانی کے رہائشوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالحکیم عمرانی، یوسف علی، عباس علی عمرانی، مختار علی عمرانی نے کہا کہ علاقے کا بااثر زمیندار سیاسی اثرو رسوخ رکھنے کے سبب غلام محمد عرف میر پپو نے عباس علی عمرانی کے نام پر 100 زرعی زمین میں سے 18 ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کر کے اپنے ہاری بٹھا دیے ہیں اور جب ہم نے بااثر زمیندار سے قبضہ خالی کرنے کے لیے کہا تو ہمیں ان افراد کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہمارے گھروں پر فائرنگ کر کے خوف زدہ کیا جا رہا ہے، پولیس بھی ہماری فریاد سننے کو تیار نہیں، پولیس بااثر زمیندار کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ 18 ایکڑ زمین پر گزشتہ 6 ماہ سے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب بااثر زمیندار کی جانب سے قبضے کی زمین پر بیٹھے ہوئے افراد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم تو یہاں سے جانا چاہتے ہیں مگر ہمارا زمیندار ہمیں جانے سے روکتا ہے، ہمیں بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ متاثرین نے حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ