دریائے سندھ ڈیم کی تعمیر کے خلاف فشرفوک فورم کا لانگ مارچ

52

گھارو(نمائندہ جسارت)انڈس ڈیلٹا میں میٹھے پانی کی عدم فراہمی، دریائے سندھ پر ڈیم کی تعمیر اور غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف فشر فوک فورم کی جانب سے جاری لانگ مارچ بگھان پہنچ گیا جہاں عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے انکا استقبال کیا ۔لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے فشر فورک کے چیئرمین سید محمد علی شاہ عثمان بلوچ شفیع مرگر پیر گلاب شاہ اسلم سموں اور دیگر نے کہا کہ انڈس ڈیلٹا میں میٹھا پانی نہ ہونے کے باعث ایک طرف سمندر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف سندھ بھر میں پانی کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کالا باغ ڈیم سمیت دریائے سندھ پر کوئی ڈیم منظور نہیں اور سندھ کے عوام اسے رد کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ اس ملک کے شہری تو شناختی کارڈ کے حصول کے لیے در بدر ہیں اور حکمران غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کی بات کر رہے ہیں اس سے سندھ کے لوگ اپنے ہی صوبے میں اقلیت میں تبدیل ہو جائیں گے جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ