بدین‘ گاڑی سے 11 سو زہریلے سانپ برآمد، 2 ملزم گرفتار،مقدمہ درج

31

بدین(آئی این پی) صوبہ سندھ کے شہر بدین میں محکمہ وائلڈ لائف نے 11 سو زہریلے سانپ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف غلام سرور کے مطابق بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپا مارا گیا جس کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 11 سو سانپ برآمد ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ان میں انتہائی خطرناک نسل کے 3 کوبرا اور 30 پھیئن سانپ بھی تھے جبکہ 92 لونڈی، 15 کراڑ اور دو منہ والے 10 سانپ بھی برآمد کیے گئے۔سانپ لے جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان کا کہنا تھا کہ سانپوں کو کراچی کے اسپتالوں میں فروخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.