شاہ بھٹائی کے 275ویں عرس کی تیاریاں شروع

40

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) بھٹ شاہ ثقافتی مرکز میں شاہ بھٹائی کے 275ویں عرس کی تیاریاں شروع، ڈپٹی ڈائریکٹر کا جاری کاموں کا معائنہ، عرس سے پہلے تمام کاموں کو مکمل کرنے کی ٹھیکیداروں کو ہدایت۔ بھٹ شاہ ثقافتی مرکز میں محکمہ ثقافت و سیاحت کی طرف سے عظیم صوفی شاعر شاہ لطیف بھٹائی ؒ کے 275ویں عرس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے شروع، ریسٹ ہاؤس ، شاہ جو باغ، فنکار ہاسٹل، کرار جھیل آڈیٹوریم ہال، کلچر ولیج، ایچ ٹی سورلی ہال، سمیت دیگر مقامات پر رنگ و روغن ، مرمت ، تزئین و آرائش کا کام بھرپور طریقے سے جاری۔ ثقافتی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد مہر نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ بھٹائی کا عرس بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، عرس کے موقع پر شاہ لطیف ادبی کانفرنس ، سگھڑوں کی کچہری، ثقافتی ولیج، کتابوں کی رونمائی، محفل موسیقی، شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جبکہ تمام کاموں کی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار علی شاہ، سیکرٹری غلام اکبر لغاری خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، تمام کام کو عرس سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ