ایچ ڈی اے اور واسا کی کرپشن کے ثبوت نیب کو فراہم کیے جائیں گے، حاجی شفیق

28

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ایچ ڈی اے واسا پنشنرز ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین حاجی شفیق کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپٹ افسران کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعے ایف ائی اے، نیب اور اعلیٰ حکام کو ثبوت فراہم کیے جائیں گے، جن کی وجہ سے ایچ ڈی اے اور واسا کے ملازمین کئی سال سے ٹھوکریں کھارہے ہیں اور اپنی تنخواہوں وپنشن کے لیے احتجاج کررہے ہیں مگر ان افسران کیخلاف کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ہم رمضان المبارک سے پنشن سے محروم ہیں۔ اس موقع پر خالد نور، عارف مرزا خالد قنبرانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.