عمران خان عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، حنیف صدیقی

25

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن حیدر آباد کے صدر حنیف صدیقی نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ غریب عوام کو مہنگائی کے جن سے نجات دلائیں گے۔ سستا انصاف ملے گا، لوٹ کھسوٹ کے نظام کو تبدیل کیا جائے۔ عمران خان عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ملک میں نہ تو قانون کی بالادستی نظر آتی ہے، نہ ہی عوام کے لیے ریلیف۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ حکمران مسلم لیگی کارکنوں کے اعصاب کا امتحان نہ لیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ