حیسکو انتظامیہ کی کرپشن و نااہلی کو برداشت نہیں کریں گے، صلاح الدین

62

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) حق پرست قیادت حیدر آباد شہر میں حیسکو انتظامیہ کی کرپشن و نااہلی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے حیدر آباد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ناجائز ڈیڈکیشن بلز کے خاتمے کے حوالے سے حیسکو کے سی ای او ارحم علی اوڈوسے انکے آفس میں میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حق پرست اراکن اسمبلی راشد خلجی ،ناصر حسین قریشی سمیت دیگر یوسیز چیرمینز بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حیدر آباد شہری ایک جانب تو بجلی سے محروم ہیں تو دوسری جانب انہیں لاکھوں روپوں کے ناجائز ڈیڈکیشن بلز جاری کئے جارہے ہیں جویقیناًعوام کے ساتھ ذیادتی و ظلم کے مترداف ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ چند حیسکو ملازمین اپنے ذاتی مفاد کیلئے حیدر آباد کے شہریوں کو ناجائز ڈیڈکیشن بلز جاری کررہے اور اسکے خاتمہ کیلئے ان سے رشوت طلب کی جاتی ہے یہ شکایات حق پرست نمائندوں کو مسلسل مل رہی ہے اسکے خاتمہ کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائے ۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیر اعلانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی ذندگیاں اجیرن کردی ہیں کئی کئی گھنٹوں بجلی کا بریک ڈاون بلکہ کئی کئی دنوں تک ٹرانسفامر کی عدم درستگی نے عوام مشتعل بنادیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیسکو چیف ان مسائل پر فوری ایکشن لیں اور حیدر آباد کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد شہر حق پرستوں کا شہر ہے اس شہر کی عوام کو لاوارث سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حیسکو چیف فراہمی بجلی اور ناجائز ڈیڈکیشن بلز کے حوالے سے عوامی مسائل کو فوری حل کریں تاکہ حیدر آباد شہر کی عوام کو کچھ ریلیف حاصل ہو۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ