کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا، ابرار احمد

39

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد ابرار احمد جعفر نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پورے ملک کی طرح ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری افسران وملازمین اپنے بازؤں پر سیاہ پٹی باندھیں گے اور سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی اداروں کے بچوں کو کشمیری بھائیوں پر بھارتی افواج کے ظلم و جبر اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے متعلق آگاہی دی جائے گی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.