چین بلو چستان میں 5 سے 10 سوشل اکنا مک سیکٹر بنا نے کے لیے کو شاں ہے،سفیر

51
پا کستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کوکو ئٹہ چیمبر آف کا مرس کے سنیئر نا ئب صدر صلاح الدین خلجی شیلڈ پیش کررہے ہیں 
پا کستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کوکو ئٹہ چیمبر آف کا مرس کے سنیئر نا ئب صدر صلاح الدین خلجی شیلڈ پیش کررہے ہیں 

کوئٹہ (اے پی پی)پا کستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کسی بھی ملک اور صو بے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، سی پیک منصو بے اور چائنا پاک کوآپریشن میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے ،اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے دونوں مما لک کے سر ما یہ کا روں کا جوائنٹ وینچروقت کی اہم ضرورت ہے،چین بلو چستان میں 5سے 10سوشل اکنا مک سیکٹر بنا نے کے لیے کو شاں ہیں ، ہم جا نتے ہیں کہ بلو چستان میں لو گوں کی بڑی تعداد غر بت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ