ورلڈ بینک کے وفد کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری آمد

28

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ورلڈ بینک کے وفد کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( کاٹی) آمد، ماس ٹرانزٹ منصوبے پر تبادلہ خیال، کاٹی کو اسٹیک ہولڈر بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کاٹی کے صدر دانش خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، سینئر نائب صدر فراز الرحمن اور نائب صدر ماہین اسلم نے ورلڈ بینک کے اربن ٹرانسپورٹ اسپشلسٹ ، الکن بیلو، سعید ڈھا ڈا ، حسن زیدی اور دیگر پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع ورلڈ بینک کے وفد نے کاٹی کے عہدے داران کو نمائش چورنگی تا داؤد چورنگی یلو لائن بس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر دانش خان نے کورنگی صنعتی علاقے اور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل سے بھی ورلڈ بینک کے ماہرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں روزگار سے براہ راست اور بالواسطہ وابستہ لاکھوں افراد کی آمد ور فت ہوتی ہے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے صنعتی کارکنان کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ