ایک ماہ کے دوران 150 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مہندم 

35

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی زیروٹالرینس کاعملی مظاہرہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 150سے زائد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہر کردیاگیامہم کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ پروجیکٹس میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی اورغیرقانونی تعمیرات میں ملوث ٹھکیدارمافیاکے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ڈیمالیشن اسکواڈ کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مزید کارروائی ،پروجیکٹ صدف شاپنگ ارینا واقع بلدیہ ٹاؤن میں تشہیروفروخت مہم غیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاگیاہے۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل کی خصوصی ہدایات تعطیلات کے دنوں میں بھی ایس بی سی اے ڈیمالیشن اسکواڈ اورمتعلقہ سیکشنزمتحرک رہے اورغیرقانونی تعمیرات کوروکنے اورمنہدم وسربمہرکرنے کاسلسلہ جاری رکھاگیا۔اس سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران صرف تین ٹاؤنز میں76 غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں جمشید ٹاؤن میں36،گلبرگ ٹاؤن 20 اور لیاقت آباد ٹاؤن میں 20،انہدامی کارروائیوں سمیت شہرکے دیگرٹاؤنز میں درجنوں انہدامی و سر بمہر کرنے کی کارروائیاں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ایس بی سی اے کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری زیروٹالرینس مہم کے دوران گزشتہ 3ماہ کے دواران نہ صرف متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم و سر بمہر کیا گیا جبکہ تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کے زمرے میں متعدد نئے اورپرانے چھوٹے بڑے پبلک سیل پروجیکٹس میں بھی پلان کی خلاف ورزی، الاٹیزکے حقوق اورتعمیراتی ضوابط پر قانونی عملداری کے لیے کارروائیاں شامل ہیں جس میں واٹرکمیشن کی جانب سے زرعی زمین پر نئے اورپہلے سے جاری منصوبوں میں ایس بی سی اے کی جانب سے دی گئی اجازت ومنظوری کی منسوخی سمیت تعمیراتی کاموں پرپابندی کے اطلاق پرعملدرآمد کویقینی بنایاگیا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل افتخارقائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرA-24،بلاک 15پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبرA1-47،بلاک 9کے گراؤنڈفلور کی لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات ،لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آبادمیں پلاٹ نمبر 5/11،بلاک 2-Dپرچوتھی منزل کی دیواروں، آرسی سی کالمز اورپلاٹ نمبر، 12/4 بلاک 3-C،پرپانی کی بالائی ٹنکی اورتیسری منزل کی شیٹرنگ کو منہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈکی مختلف ٹیموں کی جانب سے جمشیدٹاؤن 610، سی سی ایریا،بلاک 2،پی سی ایچ ایس پرپانچویں منزل کی آر سی سی چھت سمیت ٹی آرگارڈرزکی تعمیرات اورگلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے میں پلاٹ نمبر R-1، سیکٹر 24،اسکیم 33پی سی ایس آئی آر سی ایچ ایس کی عقبی جانب کی تعمیرات کومنہدم کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.