ستمبر کے دوران ترسیلات زر میں 29 فیصد کمی

65

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19کے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر ) میں5ارب41کروڑ(5419.51ملین) امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو کہ گذشتہ برس اس عرصے میں ارسال کیے جانے والے 4ارب79کروڑ( 4790.01 ملین) ڈالر ز سے 13.14 فیصد زائد ہیں۔ ستمبر 2018میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1452.43ملین ڈالر رہی جو اگست2018 کے مقابلے میں 28.70فیصد کم ہے جبکہ ستمبر 2017کے مقابلے میں 12.25 فیصد زائد ہے، بلحاظ ملک جولائی 2018کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب360.16ملین ڈالر، 301.15 ملین ڈالر، 231.21ملین ڈالر، 203.08 ملین ڈالر، 133.95ملین ڈالر، اور 41.1 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2017 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 308.05 ملین ڈالر، 302.77ملین ڈالر، 171.9 ملین ڈالر، 194.76 ملین ڈالر، 141.02 ملین ڈالر اور 45.07ملین ڈالر تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.