سوئی سدرن گیس نے کنزیومر چوائس ایوارڈ جیت لیا

98
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کنزیومر ایوارڈ شافیہ اختر کودے رہے ہیں 
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کنزیومر ایوارڈ شافیہ اختر کودے رہے ہیں 

کراچی (اے پی پی) کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس جی سی کو 13واں کنزیومر چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے ایوارڈ شافیہ اختر (انچارج رابطہ سینٹر) کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کو دیا۔ ایوارڈزکی تقریب کی میزبانی چےئرمین کنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال نے کی جس میں مختلف کارپوریٹ سیکٹرز کی کمپنیز کو ایوارڈ زدیے گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایس جی سی ابتداہی سے لگا تار کنزیومرز چوائس ایوارڈ جیت رہا ہے ۔ ایس ایس جی سی نے اپنے 2.9 ملین صارفین کو 24/7 کی بنیاد پر متعدد کسٹمر سینٹرزکی سہولیات اور خدمات فراہم کرکے ایک دیرپا تاثر قائم کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ