ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس نے سافا ویمن لیڈرشپ کمیٹی قائم کر دی

98
ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کی سافا ویمن لیڈرشپ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو
ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کی سافا ویمن لیڈرشپ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سارک ممالک کی ایپکس باڈی، ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (سافا) نے سافا ویمن لیڈرشپ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ یہ کمیٹی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کی سی اے ویمن کمیٹی کی سفارش پربنائی گئی ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ دنوں آئی کیپ ہیڈ آفس میں منعقدہوا۔ اپنے پہلے ہی اجلاس میں کمیٹی نے ٹرمز آف ریفرنس کی بھی منظوری دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ