سرکاری نظام چلانے کے لیے محاصل ضروری ہیں، کمشنر انکم ٹیکس

71
سینئر نائب صدرلاہور چیمبر خواجہ شہزاد ناصر کمشنرانکم ٹیکس فضہ بتول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
سینئر نائب صدرلاہور چیمبر خواجہ شہزاد ناصر کمشنرانکم ٹیکس فضہ بتول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

لاہور(اے پی پی )کمشنر انکم ٹیکس فضہ بتول نے کہاہے کہ گاڑیاں اور چالیس لاکھ سے زائد جائیداد خریدنے کے لیے انکم ٹیکس فائلر ہونا ضروری ہے، آنے والے وقت میں ہر ایک کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہوجائے گا،وہ لاہور چیمبر میں ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل و دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا،فضہ بتول نے کہا کہ ایف بی آر کاروباری برادری کے ساتھ نزدیکی اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ تاجروں کو اپنا پارٹنرسمجھتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ