پاکستان کو بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈر مل رہے ہیں، صدر فیصل آباد چیمبر

84

فیصل آباد(اے پی پی )فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سید ضیا ء علمدار حسین نے کہا کہ چین او ر امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کو بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈر مل رہے ہیں تاہم گیس کی قیمت میں کمی کے بعد اگر برآمد کنندگان کو اُن کے ریبیٹ، ری فنڈ اور ڈرا بیک آف لوکل ٹیکسز اینڈ لیویز بھی واپس مل جائیں تو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں فوری اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرابیں بنانے والا ایشیا کا سب سے بڑا یونٹ، نٹ وئیر کی سب سے بڑی فیکٹری، رائس مل، یارن مارکیٹ اور زرعی یونیورسٹی جیسے بڑے ادارے فیصل آباد میں ہیں جبکہ ملک کی ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں بھی فیصل آباد کا حصہ 55 فیصد سے زائد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ