بیرون ملک سے پاکستانی مصنعات پرنان ٹیرف برئیر لگانے کا عندیہ 

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ پر3 لاکھ 30 ہزار ٹن سویا بین سیڈ اور کینولا سے لدے پانچ جہازڈیڑھ ماہ بعد بھی کلیئر نہ ہو سکے، پلانٹ پراٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے5 جہازوں کو 45 دن بعد بھی کلیئرنس نہ ملنے پر غیر ملکی تجارتی کمپنیوں نے رد عمل کے طور پر پاکستانی مصنوعات پر اپنے ممالک میں نان ٹیرف بیریئر لگانے کا عندیہ دے دیا ہے، صورتحال کے باعث پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر اور سرجیکل سمیت فوڈ گروپ کے بڑے برآمد کنندگان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جن کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ جیسے ممالک سے آئے ہوئے لاکھوں ٹن مال سے لدے جہاز مسلسل ڈیڑھ ماہ تک کلیئر نہ ہونا پاکستانی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت فوڈ سیکورٹی کا قلمندان گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس کے باعث اس کے ذیلی ادارے پلانٹ پراٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا کوئی پرسان حال نہیں تھا تاہم چند روز قبل اس وزارت کے لیے صاحبزادہ محمدمحبوب سلطان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جنہیں فوری طور پر جہاز کلیئر نہ کرنے کے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرنی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.