سندھ میں سی این جی اسٹیشنزبند

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کے روز معطل رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو پیر اور بدھ کے روز بھی چوبیس گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل رہی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ