اوپن مارکیٹ میں ڈالر 133 روپے کا ہو گیا 

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر134روپے سے گھٹ کر133روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر134روپے سے گھٹ کر133روپے کی سطح پر آ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر22پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.75 روپے سے کم ہو کر133.73روپے اور قیمت فروخت134.05روپے سے کم ہو کر 133.83روپے ہو گئی اسی طرح 1.70روپے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 134.20روپے سے کم ہو کر132روپے اور قیمت فروخت 134.70 روپے سے کم ہو کر 133 روپے کی سطح پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 1.25روپے اور 1 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت154.75روپے سے گھٹ کر 153.50 روپے پر آگئی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ