انڈونیشیا میں 6 شدت کا ایک  اور زلزلہ‘ 3 افراد ہلاک

134
جکارتا: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد امدادی کارروائی جاری ہے‘ حکام نے ملبے سے لاشیں اور زخمی نکالنے کی کارروائی میں ایک روز کی توسیع کردی ہے
جکارتا: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد امدادی کارروائی جاری ہے‘ حکام نے ملبے سے لاشیں اور زخمی نکالنے کی کارروائی میں ایک روز کی توسیع کردی ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک اور زلزلے کے سبب کئی گھر زمین بوس ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6ریکارڈ کی گئی۔ مقامی حکام نے 3ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ جاوا کے مشرقی علاقے کا شہر سومینیپ متاثر ہوا۔ واضح رہے کہ اس
سے قبل انڈونیشیا میں شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کے بعد سے 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں، جب کہ ایک ہزار763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے لاپتا افراد کے لیے جاری آپریشن میں ایک روز کی توسیع کردی۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ گزشتہ کی سہ پہر آپریشن روک دیا جائے گا۔
انڈونیشیا/زلزلہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ