آندھر اپردیش میں تتلی نے تباہی مچادی ،8 افراد ہلاک 

45
حیدر آباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ’تتلی‘ طوفان کے باعث ریلوے اسٹیشن کی چھت گری ہوئی ہے‘ دیگر تصاویر تیز ہواؤں سے درخت اکھڑنے اور زیر آب علاقے کی ہیں
حیدر آباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ’تتلی‘ طوفان کے باعث ریلوے اسٹیشن کی چھت گری ہوئی ہے‘ دیگر تصاویر تیز ہواؤں سے درخت اکھڑنے اور زیر آب علاقے کی ہیں

حیدر آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ’تتلی‘ نامی طوفان سے 8 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں 126 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی اور کئی اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کے بعد سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا اور شدید بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہائی الرٹ کردیا ہے، جبکہ امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد کارروائیوں میں مصروف ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع اور فون سروس معطل ہوگئی ہے جبکہ سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی متاثر ہے۔ مختلف حادثات و واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم حکومت نے کسی جانی نقصان کی تردید کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان ریاست اڑیسہ کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں سے 3 لاکھ لوگوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.