ملائیشیا میں سزائے موت ختم‘ انسانی حقوق تنظیموں کا خیر مقدم

58

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی حکومت نے ملک سے سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ملائیشیا کے وزیر قانون داتوک لیو ووئی نے کہا کہ سزائے موت پر پابندی کے لیے قانون اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 15 اکتوبر کو ہونے والے آیندہ پارلیمانی اجلاس میں یہ بل پیش کردیا جائے گا۔ تازہ پیش رفت کے بعد ملک بھر میں تمام قیدیوں کی سزائے موت پر عمل روک دیا گیا ہے۔ ملکی ذرائع کے مطابق سزائے موت کے مجرموں کے لیے دیگر مناسب سزائیں متعارف کرائی جائیں گی، جن میں زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ