کلاکوٹ:گینگ وار کے فحاشی کے اڈے پر چھاپا،6 گرفتار

41

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلاکوٹ پولیس کا گینگ وار کے فحاشی کے اڈے پر چھاپا، پولیس اہلکار کی بیٹی اور استاد تاجو کے سالے فاروق مایا کی دست راست ببلی سمیت 6 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانہ کی پولیس نے چیل چوک گھاس منڈی کے قریب واقع خورشید سینٹر میں فلیٹ پر چھاپا مار کر 3 خواتین سمیت 6 افراد ببلی دختر حاجی کوکڑ، صائمہ، سونیا، ممتاز، الطاف اور عباس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ ببلی پولیس اہلکار حاجی کوکڑ کی بیٹی ہے اور مذکورہ اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کی جانب سے شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمہ ببلی خورشید سینٹر میں عرصہ دراز سے فحاشی کا اڈا چلا رہی تھی، بااثر ہونے کی وجہ سے فلیٹ کے مکین ملزمہ کے خلاف کمپلین کرنے سے ڈرتے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ ببلی لیاری گینگ
وار کے خطرناک ملزم تاج محمد لاسی عرف استاد تاجو کے سالے فاروق مایا کی دست راست بتائی جاتی ہے اور گینگ وار کے عروج کے وقت گینگ وار ملزمان نعیم لاہوتی، سلطان چونی، شاہد مکس پتی اور شیش کی ملزمہ ببلی کو مکمل سپورٹ حاصل تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ