پولیس نے کورنگی کی رہائشی ذہنی معذور 9سالہ بچی کووالدین کے حوالے کردیا

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے علاقے سے رات گئے 9 سالہ بچی ملنے کا معاملہ، 9 سالہ بچی یاسمین کو پولیس اور علاقہ مکینوں کی نگرانی میں والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رات گئے کورنگی نمبر ایک سے نجف نامی شہری کو ملنے والی9 سالہ بچی یاسمین کو لینے اس کے والدین پہنچ گئے، والدین کا کہنا ہے کہ یاسمین کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کے پیر میں زنجیر باندھی ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ