کوارٹرزکے متاثرین نے مالکانہ حقوق دینے کی اپیل کردی

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف سی ایریا، جہانگیر ایسٹ، ویسٹ، پٹیل پاڑہ، مارٹن، کلیٹن، جیل اور پاکستان کوارٹرزکے رہائشیوں نے صدرمملکت، وزیراعظم،آرمی چیف، چیف جسٹس،ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے گھروں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں۔متاثرین کاکہناہے کہ ہم یٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین الاٹمنٹ کے ساتھ قانونی طور پر رہائش پذیر ہوئے اور 1972ء میں یہاں کے رہائشیوں کے لیے اس وقت کے صدر اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بھی مالکانہ حقوق کے ساتھ لگژری اپارٹمنٹ بناکر دینے کے احکامات صادر کیے تھے، جن پر عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 1989ء میں کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے بھی ہمیں مالکانہ حقوق دینے کی سفارش کی گئیتھی۔ 1991-92ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھی مالکانہ حقوق کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ اب اچانک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ والوں نے ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ عدالت عظمیٰ میں غلط بیانی سے ہمارے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کر کے یکطرفہ فیصلے صادر کروادیے ہیں۔ ہم محب وطن اور پرامن شہریوں کو مافیا تک کے الفاظ سے نوازا گیا،ہماری اپیل پرہمدردانہ غورکیاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ